ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کرناٹک حج بھون کا آج سنیچر کو ہوگا افتتاح

کرناٹک حج بھون کا آج سنیچر کو ہوگا افتتاح

Sat, 27 Aug 2016 11:48:08    S.O. News Service

بنگلورو۔27؍اگست(ایس او نیوز)آج بروزسنیچر27؍اگست شام6بجے بمقام ترومیناہلی ہیگڈے نگر مین روڈ بنگلور۔64، منتخب وموقر علماء کرام کے دعائیہ کلمات کے ساتھ ریاستی وزیر اعلیٰ سدارامیا حج بھون کا افتتاح کریں گے اور حج پرواز۔2016کو بھی روانہ کریں گے۔ ریاستی وزیر برائے شہری ترقیات وحج جناب آر روشن بیگ کی صدارت میں حکومت کرناٹک اور کرناٹک اسٹیٹ حج کمیٹی بنگلورو کے زیر اہتمام منعقدہورہی اس تقریب میں مفتی محمد اشرف علی صاحب باقوی مولانا محمد طلحہ صاحب قاسمی نقشبندی بانی دارالاحسان ممبئی ،مفتی افتخار احمد صاحب قاسمی، مولانا محمد لطف اللہ صاحب مظہررشادی، مولانا محمد حنیف افسر عزیزی صاحب ، مولانا مقصود عمران صاحب رشادی، مولانا زین العابدین صاحب رشادی شریک ہوں گے۔ اس تقریب میں بحیثیت مہمانان خصوصی مرکزی وزراء ڈی وی سدانندا گوڈا، ایچ این اننت کمار، راجیہ سبھا میں اپوزیشن کانگریس لیڈر غلام نبی آزاد، مرکزی وزیر مختار عباس نقوی، اے آئی سی سی کے جنرل سکریٹری دگ وجئے سنگھ، لوک سبھامیں اپوزیشن کانگریس لیڈر ملیکارجن کھرگے کے علاوہ کئی ارکان پارلیمان، اسمبلی وکونسل، مسلم لیجس لیٹرس، کارپوریٹرس، مرکزی وریاستی قائدین، سابق مرکزی وریاستی وزراء، عمائدین شہر ملی وسماجی خدمت گزاراور دیگر اہم شخصیتوں کی شرکت متوقع ہے۔جناب محمد محسن آئی اے ایس سکریٹری برائے اقلیتی بہبودحج و اوقاف حکومت کرناٹک اورکرناٹک اسٹیٹ حج کمیٹی کے ای او سرفراز خان سردار نے اس تاریخی تقریب میں تمام سے شرکت کی درخواست کی ہے۔


Share: